27 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ، 4 اتحادی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوب میں نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اتحادی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔

ابنا: افغانستان کے جنوب میں نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اتحادی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ نیٹو نے حادثے کا مقام نہیں بتایا تاہم زابل کے نائب گورنر محمد جان رسول یار کا کہنا ہے کہ طیارہ تحصیل شاہ جوئی میں گر کر تباہ ہوا ہے اور علاقے کو غیر ملکی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

.....

/169